مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبےلغمان میں کار بم دھماکے میں 2 فوجی ہلاک اور 6 فوجیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے لغمان کے ضلع علیشنگ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر ہونے والے دھماکے سے قریبی مدرسے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے کے باعث مدرسے کے شیشے ٹوٹنے سے کئی بچے زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق حملے میں طالبان دہشت گرد ملوث ہیں۔
افغانستان کے صوبےلغمان میں کار بم دھماکے میں 2 فوجی ہلاک اور 6 فوجیوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔
News ID 1894613
آپ کا تبصرہ